جکارتہ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک علاقائی تعاون میں آسیان کی مرکزی حیثیت اور بین الاقوامی امور میں اس کے عظیم تر کردار کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
وزیر اعظم لی نے ان خیالات کا اظہار انڈونیشیا کے سرکاری دورے پرمنگل کو جکارتہ پہنچنے پر کیا، جہاں وہ 26ویں چین-آسیان سربراہی اجلاس، 26ویں آسیان پلس تھری سمٹ اور 18ویں مشرقی ایشیا سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بطور وزیر اعظم یہ انڈونیشیا کا ان کا پہلا دورہ ہے، لی نے کہا کہ چین علاقائی تعاون کے اہم امور پر تمام فریقوں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کرنے، یکجہتی اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، چیلنجز سے نمٹنے اور عالمی ترقی کے ایک اہم انجن کے طور پرمشرقی ایشیا کو ترقی دینے کے لیے مل کر کام کرنےپر تیار ہے۔