• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے وسطی شہر میں سمندری طوفان کے باعث شدید بارشوں سے 4لاکھ 30ہزارسے زیادہ لوگ متاثرتازترین

September 24, 2024

ژینگ ژو(شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہینان کے شہرشانگ چھیو میں سمندری طوفان بیبینکا کی وجہ سے ہونے والی شدید بارشوں سے 4لاکھ 30ہزارسے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

شہر کے محکمہ موسمیات، ہنگامی حالات اور آبی محکموں کے مطابق شانگ چھیو  کے بیشتر علاقوں میں 17 ستمبر کی صبح 8 بجے سے 19 ستمبر کی صبح 6 بجے تک موسلادھار بارش ہوئی۔  625.9 ملی میٹر تک بارش کے نتیجے میں شہر کی 69 ٹاون شپ میں سیلاب آ گیا۔ پیر کی شام 6 بجے تک متاثرہ افراد کی تعداد4لاکھ 33ہزار تھی  اور5ہزار119افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

اگرچہ شہر میں شدید بارش رک گئی ہے، تاہم کچھ علاقوں میں اب بھی پانی جمع ہے۔ ایمرجنسی رسپانس اور ریسکیو اہلکار کسی بھی صورتحال پر قابو پانے کے لیے تیار ہیں۔