گوانگ زو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے ووکیشنل تربیتی اسکول ڈونگ گوان پولی ٹیکنیک نے پاکستان میں چینی کاروباری اداروں کے لیے ملازمین کی آن لائن تربیت کا آغاز اس امید کے ساتھ کیا ہے کہ اس سے پاک چین ووکیشنل تربیت میں اضافہ ہوگا۔
سا ئنو مال (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے 134 ملازمین نے اپنی تکنیکی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
سائنو مال (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زرغام عباس نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ چونکہ کمپنی اپنے پاکستانی عملے کی ترقی کو زیادہ اہمیت دیتی ہے، اس لیے ملازمین کی چینی زبان کی صلاحیت کو بہتر بنانا اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کمپنی کی اشد ضرورت ہے۔
زرغام عباس نے امید ظاہر کی کہ تربیت کے بعد تمام ملازمین کے علم، مہارت اور کام کے طریقہ کار میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ڈونگ گوان پولی ٹیکنیک کے صدر ہی ڈنگ شیو نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس طرح کی تربیت باقدعدگی سے جاری رہے گی۔