• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے ہونان میں نئی تیز رفتار ریلوے کا آغازتازترین

December 26, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وسطی صوبہ ہونان کے شہروں چھانگ ڈے اور ای یانگ کو ملانے والی 91 کلومیٹر طویل تیز رفتار ریلوے نے کام شروع کردیا ہے۔

اس ٹریک پر ٹرین 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی۔ یہ63 کلومیٹر طویل ای یانگ۔ چھانگ شا لائن سے منسلک ہوگی جس سے صوبائی دارالحکومت چھانگ شا اور چھانگ ڈے کے درمیان سفر کا وقت گھٹ کر 59 منٹس رہ جائے گا۔ 

فعال ہونے والی نئی ریلوے لائن کی تعمیر جون 2019 میں شروع ہوئی تھی۔ یہ ایک بڑی ریل لائن کا حصہ ہے جو جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ کو چین کے مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر شیامن سے جوڑتی ہے۔

چائنہ ریلوے سی یوآن سروے اینڈ ڈیزائن گروپ کمپنی لمیٹڈ کے ڈیزائنر ژانگ چھانگ چھن نے کہا کہ یہ ریلوے ہونان میں متعدد تیز رفتار ریلویز اور انٹرسٹی ریلویز سے بھی منسلک ہے  جو ایک علاقائی رابطہ لائن کے طور پر نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔