• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے نائب صدرسے انڈونیشیا کے معاون وزیرکی ملاقاتتازترین

April 04, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب صدرہان ژینگ سے انڈونیشیا کےچین کے ساتھ کوآرڈینیٹربرائے تعاون اور بحری وسرمایہ کاری امورکے معاون وزیر لوہت بنسر پندجیتان نے ملاقات کی۔ رواں سال چین-انڈونیشیا جامع تزویراتی شراکت داری کی دسویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے،ہان نے کہا کہ چین انڈونیشیا کے ساتھ اسٹریٹجک ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، اعلیٰ معیارکے ترقیاتی تعاون کی عمدہ مثال اور ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کے لیے ایک ماڈل قائم کرنے کے لیے تیار ہے،جس سے دونوں ممالک کے عوام  مستفید ہوسکیں۔

چینی نائب صدرنے کہا کہ چین آسیان کی گردشی صدارت کے ذمہ دارکی حیثیت سے انڈونیشیا کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور چین اور آسیان کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کے مزید فوائد کے لیے سرگرم عمل ہے۔