• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے نائب صدر سے یوگنڈا کی نائب صدر کی ملاقاتتازترین

September 02, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب صدرہان ژینگ نے یوگنڈا کی نائب صدر جیسیکا آلوپو سے ملاقات کی، جوچین-افریقہ تعاون فورم(ایف اوسی اے سی)2024کے سربراہی اجلاس میں شرکت  کے لیے بیجنگ میں ہیں۔

نائب صدرہان نے کہا کہ چین مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کومضبوط بنانے، تعاون میں ٹھوس پیش رفت کو فروغ دینے اور ہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین-افریقہ کمیونٹی کی تعمیر میں مزید تعاون کرنے کے لیے یوگنڈا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

چینی نائب صدرنے چین-یوگنڈا تعلقات کی مستقبل کی ترقی کے لیے تین تجاویز پیش کیں جن میں  باہمی اعتماد کو مسلسل مضبوط اور تبادلوں کو وسعت دینا، یکساں تعاون پر قائم رہتے ہوئے مشترکہ طور پر ترقی کو آگے بڑھانا اور امن کو برقرار رکھتے ہوئے انصاف کا تحفظ کرناہے۔ یوگنڈا کی نائب صدر نے امید ظاہر کی کہ یوگنڈا اور چین تعلیم، اناج، ڈیجیٹل شعبے، موسمیاتی تبدیلی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر جیسے مختلف شعبوں میں تعاون سے مزید فوائد حاصل کریں گے۔