بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے بیجنگ میں یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے اعلی نمائندے جوزپ بوریل سے ملاقات کی۔
ہان نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان مفادات کا کوئی بنیادی تنازعہ یا جغرافیائی سیاسی تضاد نہیں ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان اختلافات سے کہیں زیادہ اتفاق رائے اور مقابلے سے کہیں زیادہ تعاون قائم ہے۔
ہان نے کہا کہ رواں سال چین اور یورپی یونین کے درمیان جامع سٹرٹیجک شراکت داری کے قیام کی 20ویں سالگرہ ہے اور دونوں فریقوں نے اقتصادیات، تجارت، سائنس اور ٹیکنالوجی، ثقافت کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے حوالے سے عملی تعاون کے نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے ہیں جبکہ ترقی کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔
چین-یورپی یونین تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ تمام سطحوں پر اعلیٰ سطحی بات چیت اور تبادلوں کو مضبوط بنانے، مشترکہ تشویش کے مسائل پر مخلصانہ بات چیت کرنے، باہمی افہام و تفہیم اور باہمی اعتماد کو مزید بڑھانے اور پائیدارو مستحکم ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
اس موقع پر جوزپ بوریل نے کہا کہ چین ایک عظیم ملک ہے جو ایک اہم کردار ادا کررہا ہے جبکہ چین کی جدیدیت کی مہم کی کامیابیوں سے نہ صرف چینی عوام بلکہ پوری دنیا کو فائدہ پہنچے گا۔