• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے نائب وزیراعظم کی چین-امریکہ مالیاتی ورکنگ گروپ کے امریکی وفد سے ملاقاتتازترین

January 20, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم اور چین امریکہ اقتصادی وتجارتی امور کے لیے چینی سربراہ ہی لی فینگ نے بیجنگ میں چین امریکہ مالیاتی ورکنگ گروپ کے امریکی وفد سے ملاقات کی۔ 

انہوں نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان سان فرانسسکو ملاقات میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور صحت مند، مستحکم اور پائیدار سمت میں دو طرفہ تعلقات کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ مالیاتی ورکنگ گروپ کے طریقہ کار کا بہتر استعمال  کرتے ہوئے نتائج  حاصل کریں اور مالیاتی شعبے میں تعاون کی رفتار کو مستحکم کریں۔

چین-امریکہ فنانشل ورکنگ گروپ مالیاتی تبادلے کا ایک میکنزم ہے جو دونوں ممالک نے اقتصادی اور تجارتی امور کی سرکردہ شخصیات کی رہنمائی میں قائم کیا ہے جس کا مقصدبالی میں دونوں سربراہان مملکت کی ملاقات میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانا ہے۔

چین کا دورہ کرنے والاامریکی  وفد ورکنگ گروپ کے تیسرے اجلاس میں شرکت کرے گا۔