• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے نائب وزیراعظم کی اسحاق ڈار سے ملاقاتتازترین

May 15, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ شیوشیانگ نے  دورے پر آئے ہوئے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بیجنگ میں ملاقات کی۔

دوطرفہ تزویراتی تعاون پر مبنی ہرموسم کے شراکت داراور آہنی دوستی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، ڈنگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، اعلیٰ سطح کے سٹریٹجک رابطوں کو برقرار رکھنے اوراعلیٰ معیار،مربوط ترقی اور سیکورٹی کے ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعمیر،عوامی  رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اورنئے دور میں ہم نصیب مستقبل کے ساتھ قریبی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کو تیزکرنے کا خواہاں ہے۔

اس موقع پراسحا ق ڈار نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتے ہوئے اس کے بنیادی مفادات اوراہم خدشات کی مضبوط حمایت کرتا ہے اور وہ چین کے ساتھ عملی تعاون کو جامع طور پر مضبوط کرنے، دوطرفہ تعاون کو فروغ  اور پاک چین اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تیار ہے۔