شنگھائی (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ہو چن ہوا نے کہا ہے کہ ملک اپنی نئی ترقی اور کھلی عالمی معیشت کی تشکیل کو فروغ دیتے ہوئے دنیا کو نئے مواقع فراہم کرے گا ۔
ہو نے شنگھائی میں علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری اوراعلیٰ سطح کھلے پن کے حوالے سے منعقدہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے نفاذ کے بعد سے چینی حکومت نے اس معاہدے کے تحت مارکیٹ کھولنے کے اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے عملی اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے ۔
ہو نے کہا کہ چین دیگر رکن ملکوں کے ساتھ مل کر علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کی ترقی کو مزید فروغ دینے ، صنعتی اور سپلائی چینز پر علاقائی تعاون کو وسعت دینے ، اعلیٰ معیار کے اقتصادی اور تجارتی اصولوں کوہم آہنگ کرنے اور علاقائی رابطوں کو مستحکم بنانے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے یہ بات بھی واضح کی کہ یہ ملک بحر الکاہل کےطول و عرض میں شراکت داری کے جامع اور ترقی پسند معاہدے کے ساتھ الحاق کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل معیشت شراکت داری کے معاہدے میں شامل ہونے پر بات چیت جاری ہےاور مزید خواہش مند تجارتی شراکت داروں کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں پر دستخط کئے جا رہے ہیں۔