فوژو(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم لیوگو زونگ نے ماحول دوست اور کم کاربن اخراج پر مبنی ترقی کیلئے مربوط کوششیں کرتے ہوئے ماحولیاتی تحفظ کو مزید مستحکم کرنے اور ملک کے دوہرے کاربن اہداف کی طرف مسلسل پیشرفت کرنے پر زور دیا ہے۔
لیو جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نے ان خیالات کا اظہار چین کے صوبہ فوجیان کے شہر سان منگ میں منعقدہ قومی یوم ماحولیات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ 20 ویں سی پی سی مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے اہم منصوبے بنائے گئے ۔انہوں نے کا ربن کے اخراج اور آلودگی میں کمی ،ماحول دوست ترقی کو بڑھانے اور معاشی ترقی کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ صاف پانی اور سرسبز پہاڑ انمول اثاثہ کے اصول پر عمل کرتے ہوئے چین کے ماحول اور ماحولیاتی نظام نے 2012 سے مسلسل بہتری دیکھی ہے جبکہ قومی ماحولیات کا دن ماحول دوست اور کم کاربن کی ترقی پر اتفاق رائے پیدا کرنے اور ایک خوبصورت چین کی تعمیر میں ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔