• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے مزید 4 آب پاشی کے منصوبے عالمی ورثہ قرارتازترین

October 07, 2022

بیجنگ (شِںہوا) چین کے مزید 4 آب پاشی کے قدیم مقامات کو قدیم آب پاشی کا ڈھانچہ قرار دیتے ہو ئےعالمی ثقافتی ورثہ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

وزارت آبی وسائل کے مطابق عالمی کمیشن برائے آب پاشی اور نکاسی آب کی جانب سے منظوری کے بعد اس فہرست میں شامل چینی آب پاشی منصوبوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔

جن منصوبوں کو فہرست میں جگہ ملی ہیں ان میں ٹونگ جی یان آب پاشی نظام، شینگ ہوا داؤٹین آب پاشی و نکاسی آب نظام ، سونگ گو آب پاشی اسکیم اور چھونگ یی شانگ باؤ ٹیرس شامل ہے۔

وزارت آبی وسائل کے ایک عہدیدار چھن منگ ژونگ نے کہا کہ "تمام ممالک میں چین کے پاس سب سے زیادہ مختلف  قسم کے ورثہ آب پاشی منصوبے ہیں جس میں وسیع تقسیم اور آب پاشی کے بہترین فوائد موجود ہیں۔

ٹونگ جی یان آب پاشی نظام چینی تاریخ کا سب سے بڑا اور سب سے طویل عرصے تک چلنے والا نظام آب پاشی ہے ۔ یہ چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ ڈو میں 3 دریاؤں کے سنگم پر اپنے ہیڈورک کے ساتھ موجود ہے۔ یہ 35 ہزار ہیکٹر زمین سیراب کرتا اور چھنگ ڈو اور می شان شہروں کی 4 کاؤنٹیز کو پانی مہیا کرتا ہے۔

شنگ ہوا داؤٹین آب پاشی و نکاسی آب نظام مشرقی صوبہ جیانگ سو کے شہر شینگ ہوا میں واقع ہے ۔ یہ اونچے بارانی علاقوں کو چینلز اور واٹر گیٹ کی مدد سے پانی مہیا کرتا ہے۔ یہ مقامی آب پاشی ، نکاسی آب ، سیلاب پر قابو پانی ، خشک سالی کی روک تھام ، ماحولیاتی زراعت اور سیاحت میں شراکت دار رہا ہے۔

چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کی سونگ یانگ کاؤنٹی میں واقع سونگ گو آب پاشی اسکیم چھوٹے اور درمیانے درجے کے دریاؤں کے طاس میں قدیم آب پاشی کا ایک بہترین نمونہ ہے۔

یہ 11 ہزار ہیکٹر رقبہ کو سیراب کرتا ہے .اس کا گنجان نیٹ ورک چھوٹے ڈیمز، آبی گزرگاہوں، خندقوں اور چینلز پر مشتمل ہے جو مقامی ندیوں سے پانی حاصل کرتا ہے۔

آب پاشی کا یہ نظام منگ اور چھنگ خاندانوں (1911-1368) کے دوران مکمل ہوا تھا۔

چھونگ یی شانگ باؤ ٹیرس ، مشرقی صوبہ جیانگ سو کی کاؤنٹی چھونگ یی  کے تقریباً 3 ہزار 400 ہیکٹر رقبے کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ نظام کھڑی ڈھلوانوں پر تعمیر کیا گیا ہے۔ 

 اس کا ابتدائی حصہ سونگ خاندان (1279-960) میں بنا تھا جسے منگ اور چھنگ دور میں مکمل کیا گیا۔ ٹیرس میں اچھا آب پاشی اور ماحولیاتی نظام موجود ہے۔