• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے مشرقی صوبےجیانگسو کی غیر ملکی تجارت میں 10.6 فیصد اضافہتازترین

September 15, 2022

نانجنگ(شِنہوا) رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کی غیر ملکی تجارت 10.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 36 کھرب 30 ارب یوآن(5 کھرب 25 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے۔

نانجنگ کسٹمز کےمطابق برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 13.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 23 کھرب 10 ارب یوآن جبکہ درآمدات 5.7 فیصد اضافہ کے ساتھ 13 کھرب 20 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہیں۔

اس مدت کے دوران یورپی یونین ، جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم(آسیان) اور امریکہ صوبے کےبڑے تجارتی شراکت دار رہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ پر واقع ممالک اور خطوں کے ساتھ صوبے کی تجارت 14.8 فیصد اضافہ کے ساتھ 9 کھرب 54 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے۔

کسٹمز اعدادوشمار کےمطابق جنوری سے اگست کے عرصہ میں جیانگسو کی مکینیکل اور برقی مصنوعات کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 13 فیصد اضافہ کے ساتھ 15 کھرب 10 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہیں۔