• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے مشرقی علاقے میں عظیم دیوار ِکے قدیم ترین حصے کے تحفظ کے لیے ضابطہ منظورتازترین

September 24, 2022

جنان (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ میں مقامی مقننہ نے ملک کی موجودہ قدیم ترین دیوار چین، چھی شاہی دور کے دوران بنے والی عظیم دیوار کے تحفظ سے متعلق ایک ضابطہ منظور کیا ہے۔

قانون سازوں نے  13 ویں شان ڈونگ صوبائی پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے 38 ویں اجلاس میں اس ضابطے کی منظوری دی اور یہ یکم جنوری 2023 سے نافذ العمل ہوگا۔

641 کلومیٹر طویل چھی شاہی دور کے دوران بنے والی عظیم دیوار بہار اور خزاں کے دور(770 قبل مسیح  تا 476 قبل مسیح ) اور متحارب ریاستوں کے دور (475 قبل مسیح تا 221 قبل مسیح) کے دوران تعمیر کی گئی تھی۔

نیا ضابطہ مختلف محکموں کی ذمہ داریوں کی وضاحت کرتا ہے اور چھی خاندان کی دیوار کے تحفظ اور اس کے استعمال کے بارے  میں علاقائی تعاون پر زور دیتا ہے۔

اس ضابطے میں کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتیں ریموٹ سینسنگ مصنوعی سیاروں ، ڈرونز، اطلاعاتی پلیٹ فارمز اور دیگر تکنیکی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے تحفظ کا ایک متحرک نظام قائم کریں گی، تاکہ عظیم دیوار اس سے متعلق بنیادی ڈھانچے اور ارد گرد کے ماحول کی نگرانی کی جا سکے۔

اس ضابطے کے مطابق تحفظ اور ترقی کو متوازن کرنے کے لیے دیوار چین کو نمایاں کرنے والی سیاحتی خدمات کو مزید معیاری بنایا جائے گا۔

صوبائی محکمہ انصاف کے ایک اہلکار چی یان آن نے کہا ہے کہ عظیم دیوار چھی  کے تحفظ کی صورتحال کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اور اس لیے اس کے تحفظ  کی کوششوں کی خاطر ٹھوس قانونی ضمانت فراہم کرنا ضروری ہے۔

یہ عظیم دیوار یونیسکو کا ایک عالمی ثقافتی ورثہ ہے جو ایک دوسرے متصل کئی دیواروں پر مشتمل ہے۔