جینان(شِنہوا)چین میں مرکز کے زیرانتظام سرکاری کاروباری اداروں(ایس او ایز) میں گزشتہ دہائی کے دوران اصلاحات کے نفاذ اور چیلنجز سے نمٹنے میں قابل ذکر پیش رفت دیکھی گئی ہے۔
ریاست کے ملکیتی اثاثوں کی نگرانی کے تحقیقی مرکز اور ریاستی کونسل کے انتظامی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا گیا ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران مرکز کے زیرانتظام سرکاری کاروباری اداروں میں استحکام آیا اور ان کا سٹرکچر بہتر ہوا، 2012ء کے اختتام پر 314 کھرب یوآن(43 کھرب 40 ارب امریکی ڈالر) کے مقابلے میں2021 کے اختتام پر ان کے مشترکہ اثاثے 756 کھرب یوآن تک پہنچ گئے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ابھرتی ہوئی صنعتوں میں مرکز کے زیرانتظام سرکاری کاروباری اداروں کی مجموعی سرمایہ کاری 2017ء کے 6 کھرب 90 ارب یوآن سے بڑھ کر 2021ء میں 13 کھرب یوآن ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس دوران مرکز کے زیرانتظام سرکاری کاروباری اداروں نے ادارہ جاتی اور ضوابط کے نقائص کی ایک سیریز سے نمٹتے ہوئے ایس او ایز کی کارپوریٹ گورننس اصلاحات کو جامع طور پر مکمل کیا ہے۔