• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے مرکزی بینک نے اسٹینڈنگ قرضے پر سود کی شرح میں کمی کردیتازترین

September 29, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے مرکزی بینک نے مالیاتی اداروں کے لیے  اسٹینڈنگ لینڈنگ فیسیلٹی (ایس ایل ایف) کی شرح سود میں جولائی  کی سطح کے مقابلے  میں 20 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی ہے۔

پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) نے گزشتہ رات اوور نائٹ،سات دن اور ایک ماہ کے  قرضوں کے لیے شرح سود کو کم کرتے ہوئے 2.35 فیصد، 2.5 فیصد اور 2.85 فیصد کر نے کا اعلان کیا۔

2013 کے اوائل میں مرکزی بینک کی طرف سے متعارف کردہ ایس ایل ایف مالیاتی اداروں  کی لیکویڈیٹی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک چینل کے طور پر کام کررہاہے۔ یہ ادارے کو الیفائیڈ بانڈز اور دیگر کریڈٹ اثاثوں کو ضمانت کے طور پر استعمال کرتے ہوئے مرکزی بینک سے ایس ایل ایف قرض لے سکتے ہیں۔

مرکزی بینک نے مالیاتی اداروں کے لیے ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو میں 0.5 فیصد پوائنٹس کی کمی کی اور سات دن کے ریورس ریپو سود کی شرح  بھی 20 بیسس پوائنٹس کم کرنے کا اعلان کیاجس سے معاشی آپریشنز کو مستحکم کرنے کے لیے پالیسی سپورٹ میں اضافہ  ہوگیا ہے۔