• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے مرکزی بینک کا لازمی زرمبادلہ ذخائرکے تناسب میں 2 فیصد پوائنٹس کمی کا اعلانتازترین

September 06, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کے مرکزی بینک نے 15 ستمبر سے مالیاتی اداروں کے لیے لازمی زرمبادلہ ذخائرکے تناسب میں 2 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

پیپلزبینک آف چائنہ نے پیر کو اپنی ویب سائٹ پر ایک مختصر نوٹس میں کہا کہ لازمی زرمبادلہ ذخائر کا تناسب اس کے موجودہ 8 فیصد سے کم کر کے 6 فیصد کر دیا جائے گا۔

نوٹس کے مطابق اس اقدام کا مقصد مالیاتی اداروں کی غیرملکی زرمبادلہ کو استعمال کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔

چائنہ من شینگ بینک کے چیف اکانومسٹ وین بن کا کہنا ہے کہ اس کٹوتی سے مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی لیکویڈیٹی بڑھانے اور یوآن کی شرح تبادلہ کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔