• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے کانگو کو فائدہ ہوگا،کانگوتازترین

September 24, 2023

برازا ویل (شِنہوا)کانگو کے وزیر برائے معیشت و خزانہ جین بپٹسٹ آنڈے نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) سے جمہوریہ کانگو سمیت دنیا بھر کے ممالک کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانگو کے دارالحکومت برازاویل میں چین ۔کانگو بینک برائے افریقہ کی نئی شاخ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بی آر آئی میں ترقی اور شمولیت کے نمایاں امکانات موجود ہیں ۔

وزیر نے مزید کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ افریقی ممالک بنیادی ڈھانچے کی کمی کا شکار ہیں اور اس اقدام سے بنیادی ڈھانچے کی تقسیم کو کم کرنے میں مدد ملنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بینک دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ بھائی چارے، دوستی اور تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔

بینک نے کانگو کی اقتصادی ترقی اور اپنے اے ٹی ایم نیٹ ورک جیسی بینکاری خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کو متعدددھچکوں کے باوجود بینک کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔

 زرعی بینک آف چائنہ نے جون 2014 میں کانگو کی طرف سے بینک کے قیام کےلئے ایک معاہدے پر دستخط کیے جس نے 2015 میں کام شروع کر دیا۔