• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے مالیاتی اداروں کے اثاثہ جات میں 10.1 فیصد اضافہتازترین

December 26, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مالیاتی اداروں کی  بیلنس شیٹ  میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق  سال 2022 کی تیسری سہ ماہی (کیو 3) کے اختتام تک توسیع ہوئی ہے۔

پیپلز بینک آف چائنہ  کے اعداد شمار کے مطا بق  ملک کے مالیاتی اداروں کے مشترکہ اثاثہ جات  تیسری سہ ماہی  کے اختتام تک گزشتہ سال کی نسبت 10.1 فیصد بڑھ کر4 ہزار134کھرب60 ارب یوآن (تقریباً 592 کھرب 30 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئے ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب ان کے مشترکہ واجبات ایک سال پہلے کے مقابلے میں 10.3 فیصد بڑھ کر 3ہزار 766 کھرب 10ارب  یوآن ہو گئے ہیں ۔

مالیاتی صنعت میں سب سے بڑا حصہ رکھنے والے بینکنگ  اداروں نے اپنے مجموعی  اثاثوں میں 10.2 فیصد اضافہ رپورٹ کیا ہے ، جبکہ سیکورٹیز انڈسٹری میں کام کرنے والی  کمپنیوں کے  مشترکہ اثاثہ جات  گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.3 فیصد  بڑھ گئے ہیں ۔

مرکزی بینک کے اعداد و شمار  کے مطا بق  ملک کے بیمہ کنندگان نے 267 کھرب 10 ارب یوآن کے مشترکہ اثاثے رپورٹ کیے ہیں جو کہ گزشتہ سال کی نسبت  9.8 فیصد زیادہ ہے۔