چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے ژونہوا میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ میں بچے سیوریج ٹیسٹ کے طریقوں کے بارے میں سیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے ماحولیاتی تحفظ کے شعبے نے 2021 کے دوران مستحکم آمدنی میں اضافے کی اطلاع دی ہے اور ملک نے سبز ترقی کی کوششوں کو تیز کیا ہے۔
وزارت حیاتیات اور ماحولیات کے مطابق، صنعت نے گزشتہ سال تقریباً 21کھرب80ارب یوآن (تقریباً 318ارب31کروڑ امریکی ڈالرز) کا کاروبار کیا، جو 2020 کے مقابلے میں 11.8 فیصد زیادہ ہے۔
چین نے ماحولیاتی تحفظ کا ایک جامع صنعتی نظام تشکیل دیا ہے جس میں ٹیکنالوجی کی تحقیق اور ترقی، سازوسامان کی تیاری، ڈیزائن اور تعمیرات کے ساتھ ساتھ آپریشن اور دیکھ بھال کا احاطہ کیا گیا ہے
وزارت کے مطابق انتہائی کم اخراج، فضلہ جلانا، کوئلہ فلو گیس ٹریٹمنٹ ٹیکنالوجی اور ملک کے تھرمل پاور پلانٹس کے آلات عالمی سطح پر ایک اہم سطح پر پہنچ چکے ہیں، اور چین نے انتہائی کم اخراج والے تھرمل پاور پلانٹس کا دنیا کا سب سے بڑا کلسٹر بنایا ہے۔