• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے لانگ مارچ راکٹوں نے لگاتار کامیاب لانچز کا ریکارڈ قائم کردیاتازترین

August 22, 2022

بیجنگ(شِنہوا) ایک لانگ مارچ-2ڈی راکٹ نے ایک سیٹلائٹ گروپ کو خلا میں بھیجا جس سے چینی کیریئر راکٹ سیریز کی مسلسل 103 کامیاب لانچز کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ لگاتار لانگ مارچ راکٹ لانچ کرنے کا پچھلا ریکارڈ 102 تھا، جو 1996 سے 2011 تک قائم کیا گیا تھا۔ ملک کے بڑے خلائی کنٹریکٹر چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن نے کہا کہ 5 مئی 2020 سے، چینی کیریئر راکٹ سیریز نے صرف 27 ماہ میں لگاتار 103 فتوحات حاصل کیں، جس میں 200 سے زائد خلائی جہازوں کو مدار م  منتقل کیا گیا، جن میں خلائی اسٹیشن کے ماڈیولز، قمری محقق، مریخ کا محقق اور انسان بردار خلائی جہاز شامل ہیں۔ کمپنی نے کہا کہ چین اگلی نسل کی انسان بردار لانچ وہیکلز اور ہیوی لفٹ راکٹ تیار کر رہا ہے، جو چاند پر مستقبل کے عملے کے مشن اور مریخ، مشتری اور سیا رچوں کے لیے مزید مہمات شروع کریں گے۔