• Dublin, United States
  • |
  • May, 17th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے لاجسٹک سیکٹرمیں پہلی سہ ماہی کے دوران تیز رفتار ترقیتازترین

May 02, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے لاجسٹک سیکٹر میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تیزی ریکارڈکی گئی۔ چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ کے مطابق رواں سال جنوری سے مارچ تک سماجی اہمیت کے حامل سامان اور مواد کی نقل وحمل کی مالیت گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.9 فیصد اضافے سے 880کھرب یوآن(تقریباً124کھرب ڈالر) تک پہنچ گئی۔

فیڈریشن کے مطابق لاجسٹک سیکٹر کی ترقی کی شرح گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2 فیصد پوائنٹ زیادہ رہی اور یہ کہ ملک کا یہ شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ فیڈریشن کے اعدادوشمار کے مطابق مذکورہ مدت میں،صنعتی مصنوعات، رہائشی اور درآمدی سامان کی نقل وحمل میں بالترتیب 6 فیصد، 11.6 فیصد اور 5.5 فیصد اضافہ ہوا۔

پہلی سہ ماہی میں، اس شعبے کی مجموعی آمدنی  گزشتہ سال سے 4.5 فیصد اضافے سے31کھرب یوآن رہی۔