راولپنڈی، پاکستان (شِنہوا) چین کے کراس ڈپارٹمنٹل جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اراکین اور پاکستان میں چینی سفارت کاروں نے گزشتہ روز یہاں ایک ہسپتال کا دورہ کیا اور دہشت گردی کے حملے میں پانچ چینی شہریوں کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا۔ حملے میں مارے جانے والے چینی شہریوں کی تصاویر پر پھول چڑھاتے ہوئے، مشترکہ ورکنگ گروپ کے سربراہ بائی تیان اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژائیڈونگ نے تمام اہلکاروں کے ہمراہ احتراماً خاموشی اختیار کی۔
انرجی چائنہ اور چائنہ گیژوبا گروپ کارپوریشن کے ورکنگ گروپ کے سربراہ ما منگ وی نے کہا کہ ہلاک ہونے والے پانچوں ہم وطن کمپنی کے بیرون ملک منصوبوں کے بہترین نمائندے اور چین پاکستان دوستی کے شاہد ہیں۔ ان کی قربانیوں نے پاک چین دوستی کو مزید تقویت بخشی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے شعبہ خارجہ سلامتی امور کے سربراہ بائی اور چینی سفیر نے کمپنی کے کارکنوں کے لیے چینی حکومت کی ان کی دیکھ بھال اورحفاظت سے متعلق احساسات سے آگاہ کرتے ہوئے مشکلات پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی۔