• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے کوریئر سیکٹر نے وسط خزاں تہوار 2022 کی تعطیلات میں اضافی پارسلز کی ترسیل کیتازترین

September 13, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے کوریئر سیکٹر نے گرشتہ برس کے وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کی نسبت رواں سال زیادہ پارسلز کی ترسیل کی ہے۔

ریاستی پوسٹ بیورو نے منگل کے روز بتایا ہے کہ پیر کو ختم ہونے والی 3 روزہ تعطیلات کے دوران مجموعی طور پر 85 کروڑ 20 لاکھ پارسلز اکٹھے کئے گئے جو گزشتہ برس کی نسبت 0.24 فیصد زائد ہے۔

دریں اثنا 93 کروڑ 10 لاکھ پارسلز ڈیلیور کئے گئے جو ایک برس قبل سے 0.11 فیصد زیادہ ہے۔

بیورو نے بتایا کہ ملک کا کوریئر کا شعبہ ہموارآپریشن برقرار رکھے ہوئے ہے اور تعطیلات میں خدمات کو بہتر بنانے کے لئے کام کیا ہے۔