• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے کوریئر سیکٹر نے 1 کھرب سے زائد پارسلز نمٹا دیےتازترین

December 01, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین میں کوریئر کے کاروبار میں مسلسل توسیع کی بدولت ملک کے کوریئر سیکٹر نے 2021ء کے مقابلے میں 7 دن قبل ہی 1 کھرب پارسلز کی ترسیل کا اپنا ہدف حاصل کر لیا ہے۔

ریاستی پوسٹ بیورو کے ایک اہلکار شو لیانگ فینگ نے کہا کہ مختلف ای کامرس پلیٹ فارمز کی تیز رفتار ترقی کی وجہ سے چین بھر میں مزید زراعی پیداوار زیادہ تعداد میں پارسلز کی ترسیل کی جا رہی ہے اور ملک کے وسطی اور مغربی علاقوں میں کورئیر مارکیٹ کی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بیورو نے کہا کہ دیہی علاقوں میں ڈیلیوری خدمات کو فروغ دینے کیلئے مزید ڈیلیوری اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔