• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے کوریئر سیکٹر میں تیزی سے بحالی جاریتازترین

December 28, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین میں رواں سال پیر کے روز منعقد ہونیوالے "ڈبل 12" خریداری میلے کے دوران ڈاک کی ترسیل کا کام کرنیوالے کاروباری اداروں کو 45 کروڑ 30 لاکھ پارسلز موصول ہوئے ہیں۔ یہ اعدادوشمار گزشتہ سال کے برابر ہیں جو اس شعبے کی تیزی سے بحالی کی نشاندہی کرتا ہے۔

ریاستی پوسٹ بیورو نے بتایا کہ دسمبر کے آغاز سے ہی اس صنعت کی بحالی میں تیزی آئی ہے اور ایک نئی کاروباری بلندی دیکھی جا رہی ہے۔

بیورو کے اعدادوشمار کے مطابق یکم سے 12 دسمبر تک چین میں اس شعبہ نے تقریباً 4 ارب 30 کروڑ پارسلز جمع کیے ہیں جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 5.6 فیصد زیادہ ہیں۔ بیورو نے کہا کہ ملک کے ایکسپریس ڈیلیوری نیٹ ورکس سب سے زیادہ رش والے پوائنٹ سے گزر گئے ہیں۔

لیکن بیورو نے تسلیم کیا کہ کچھ خطوں میں سست ترسیل برقرار ہے کیونکہ ابھی تک بیک لاگ کو مکمل طور پر حل نہیں کیا گیا ہے اور نوول کرونا وائرس کی عالمی وباء کی وجہ سے کوریئر کمپنیاں کچھ حد تک کم عملہ کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔