• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے قومی سیاسی مشاورتی ادارے کے نائب چیئرمین کا دورہ ِنیوزی لینڈ، باہمی تعلقات کو فروغ دینے پراتفاقتازترین

December 17, 2023

ویلنگٹن(شِنہوا)چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین گاؤ یون لونگ نے نیوزی لینڈ کا دورہ کیا۔

اتوار کا ختم ہونے والے اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران گاؤ یون لونگ جو چائنہ فاؤنڈیشن فار پیس اینڈ ڈیولپمنٹ کے چیئرمین بھی ہیں، نے نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر گیری براؤنلی، نیوزی لینڈ چائنا فرینڈشپ سوسائٹی کے قومی صدر کرس لپ کامبی، اور آکلینڈ کے میئر وین براؤن سے ملاقاتیں کیں۔

گاؤ نے سول اور کاروباری گروپوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور چین-نیوزی لینڈ تعلقات کو فروغ دینے، عوام سے عوام کے تبادلوں اور ثقافتی تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا۔    نیوزی لینڈ کے سیاست دانوں کا خیال تھا کہ دونوں ملکوں  کے عوام کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی ایک طویل تاریخ ہے، اور نیوزی لینڈ اور چین کے تعلقات کی ترقی کی بنیاد گہری ہے۔

انہوں نے چین کے ساتھ اہلکاروں کے تبادلے کو مضبوط بنانے، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو مسلسل وسعت دینے  اور نیوزی لینڈ اور چین کے تعلقات کو فروغ دینے پر آمادگی ظاہر کی۔

گاو نے آکلینڈ میں شاہراہ ریشم کے عوام سے عوام کے رابطے کے بارے میں چین-نیوزی لینڈ کے دوستانہ تبادلے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔