بیجنگ(شِنہوا) 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کا پہلا سالانہ اجلاس 5 مارچ 2023 کو بیجنگ میں شروع ہوگا۔
اس بات کافیصلہ 13ویں این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے منگل سے جمعہ تک جاری رہنے والے اجلاس کے اختتامی روزکیا گیا۔
سالانہ اجلاس کے مجوزہ ایجنڈے میں حکومتی امورکی رپورٹ ، 2022 کے لیے قومی اقتصادی وسماجی ترقی کے سالانہ منصوبے اور 2023 کے لیے قومی اقتصادی وسماجی ترقی کے مسودے کے منصوبے پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹس کا جائزہ لینا شامل ہے۔توقع ہے کہ اجلاس میں 2022 کے لیے مرکزی اور مقامی بجٹ پر عملدرآمد اور 2023 کے لیے مرکزی اور مقامی بجٹ کے مسودے کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائےگا۔
فیصلے کے مطابق، قانون سازوں کی جانب سے قانون سازی کے قانون میں ترمیم کے مسودے پر غور اور این پی سی کی قائمہ کمیٹی، سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کی ورک رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔
سالانہ اجلاس میں ریاستی اداروں کے ارکان کا انتخاب اور تقرری کے فیصلے بھی کیے جائیں گے۔