• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے کھلے پن کو دنیا کے لئے وسیع کیا جائے گا، شیتازترین

October 23, 2022

بیجنگ (شِںہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین باقی دنیا کے لیے اپنے دروازے مزید کھول دے گا۔

اتوار کے روز شی نے عظیم عوامی ہال میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم اصلاحات کو وسیع کرنے اور ہر شعبے میں کھلے پن بارے ثابت قدم رہیں گے، ایک خوشحال چین دنیا کے لئے کئی مواقع پیدا کرے گا۔

شی نے کہا کہ جس طرح چین دنیا سے الگ تھلگ رہ کر ترقی نہیں کرسکتا ،اسی طرح دنیا کو بھی اپنی ترقی کے لئے چین کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 40 برس سے زائد عرصے سے جاری اصلاحات اور کھلے پن کی مدد سے چین میں  تیز رفتار معاشی نمو اور طویل المیعاد سماجی استحکام کے 2 معجزے رونما ہوئے۔

شی نے کہا کہ چینی معیشت میں زبردست لچک اور صلاحیت موجود ہے، اس کے مضبوط بنیادی اصول تبدیل نہیں کئے جاسکتے اور یہ عرصہ دراز تک مثبت راہ پر رہیں گے۔