• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے خلائی جہاز میں موجود پودے نے بڑھنا شروع کردیاتازترین

December 05, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کے انسان بردار خلائی جہاز شین ژو-15 میں موجود رائی کی ایک قسم کے پودے نے بڑھنا شروع کردیا ہے۔

چائنہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کی پیر کی ایک رپورٹ کے مطابق  انسان بردار خلائی جہاز شین ژو-15 کو 29نومبر کو رات 11 بج کر8 منٹ پر خلا میں روانہ کیا گیا تھا،جس کے تقریباً 20 گھنٹوں بعد چینی خلابازوں نے اس پودے کو اپنے ملک کے خلائی اسٹیشن کے وینتیان لیب ماڈیول کے اندر حیات اور ماحولیاتی تجربات کی کیبنٹ میں رکھا تھا۔

چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ماتحت ادارے ،سنٹر فار ایکسی لینس ان مالیکیولر پلانٹ سائنسز کے محقق سائی وی منگ نے بتایا کہ  ہم مائیکرو گریوٹی میں  رائی کے اس پودے کے اگانے کا تجربہ کررہے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ خلا میں مائیکرو گریوٹی ماحول پودوں کے خلیوں کی ساخت اور کام کو کیسے منظم کرتا ہے۔

محققین نے چھ سال سے زائد عرصے تک زمین پر اس حوالے سے تیاری کی، اور انہیں  امید ہے کہ خلا میں ہونے والے تجربے سے فصلوں کے پودوں کی شکل میں بہتری  اور فصل کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔