بیجنگ (شِنہوا) چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے شین ژو۔ 14 کے عملے کی واپسی کے بعد خلا میں کیے گئے سائنسی تجرباتی نمونوں کی تیسری کھیپ بیجنگ پہنچی ہے ۔
واپس بھیجے گئے ان تجرباتی نمونوں میں چاول اور رائی کےسفوف جیسے ایک پودے کے تین کولڈ پیک اور چار ڈبوں والا کنٹینر سے پاک مواد کا ایک بیگ شامل ہے۔
اس سازوسامان کو چین کی اکیڈمی برائے سائنسز کے تحت قائم خلائی استعمال کی ٹیکنالوجی اورانجینئرنگ مرکز میں پہنچایا گیا۔
اکیڈمی کے مطابق تیان گونگ میں ان پودوں کے دو نمونوں کے بیج 120 دن تک کاشت کے عمل سے گزرے ہیں ۔ سائنس دان ان اثرات کا تجزیہ کریں گے جو خلا میں ما ئیکرو گریوٹی کے نمو نوں پر پڑے تھے۔
اسٹیشن کے تیان ہی کور ماڈیول میں کنٹینر سے پاک مواد کا یہ تجرباتی کیبنٹ چین کا پہلا اور مدار میں استعمال ہونے والا دنیا میں اپنی نوعیت کا دوسرا کیبنٹ ہے۔
یہ خلا میں 590 دنوں سے زائد عرصہ سے کام کر رہا ہےاورمواد کےان سات ڈبوں پر مدار میں تجربات مکمل کیے گئے ہیں ۔
اکیڈمی نے کہا ہے کہ مدار میں ان تجربات کے ذریعے سائنس دانوں نے بڑی مقدار میں ڈیٹا حاصل کیا ہے جس سے انہیں زمین پر نئے مواد کی تیاری پر تحقیق کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔
شین ژو۔ 14 انسان بردار خلائی جہاز کے واپسی والے اس کیپسول میں خلابازچھن ڈونگ، لیو یانگ اور کائی شو زے موجود تھے جوخلائی اسٹیشن پر 6 ماہ کا مشن مکمل کرنے کے بعد اتوار کو چین کے شمالی اندرون منگولیا خود اختیار علاقے میں ڈونگ فنگ لینڈنگ سائٹ پر اترے۔