• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے خلائی اسٹیشن کا لیب ماڈیول سے براہ راست کلاس منعقد کرنے کا اعلانتازترین

October 12, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی نے کہا ہے کہ چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن پر موجود خلا نورد وین تیان لیب ماڈیول سے پہلی بار سائنس لیکچر براہ راست نشر کریں گے۔

کلاس کا آغاز بدھ کی سہ پہر 3 بجکر 45 منٹ (بیجنگ وقت) پر ہوگا۔

شین ژو-14 کے خلا نورد چھن ڈونگ، لیو یانگ اور کائی شو ژے  لیب ماڈیول کے تعارف، سائنس و ٹیکنالوجی تجربات کی مائیکرو کشش ثقل کارکردگی اور مدار میں پودوں کی نشوونما پر تحقیق بارے حاضرین کو بتائیں گے۔

ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ تینوں خلائی اساتذہ کلاس میں زمین پر موجود طلبا سے مکالمہ بھی کریں گے۔ اس کا مقصد انسان بردار خلائی پروازوں کے علم کی مقبولیت میں اضافہ کرنا اور نوجوانوں میں سائنسی دلچسپی پیدا کرنا ہے۔

بدھ کو ہونے والی کلاس چینی خلائی اسٹیشن سے تیسری کلاس ہوگی۔ اس کے تدریسی مواد کا ایک حصہ نوجوانوں کی تجاویز کے تحت منتخب کیا گیا ہے۔

اس سے قبل " تیان گونگ کلاس" کے 2 لیکچرز شین ژو 13 کے خلا نوردوں نے اسٹیشن کے کور ماڈیول تیان ہی سے دیئے تھے۔

وین تیان چین کے زیر تعمیر خلائی اسٹیشن کا پہلا لیب جزو ہے۔ اسے 24 جولائی کو خلا میں بھیجا گیا تھا۔

ا یجنسی کا کہنا ہے کہ خلا نورد طالب علموں کو زمین پر متعلقہ تجربات کرنے، خلا اور زمین کے درمیان فرق کو سمجھنے اور اس طرح کی تحقیقات سے حاصل کردہ دلچسپ عنا صر کو کھوجنے کی دعوت بھی دیں گے۔