• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے خالص بیرونی مالیاتی اثاثے 20 کھرب 816 ارب امریکی ڈالرز ہیںتازترین

October 08, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے بیرونی مالیاتی اثاثے جون کے آخر میں91 کھرب 563 ارب امریکی ڈالرز رہے ہیں ۔

 دوسری جانب بیرونی مالیاتی واجبات 70 کھرب 746 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئے جس کے نتیجے میں خالص بیرونی اثاثہ جات 20 کھرب 816 ارب امریکی ڈالرز سے زائد ہوگئے ہیں ۔

غیر ملکی زر مبادلہ کی ریاستی انتظامیہ نے کہا  ہے کہ بیرونی مالیاتی اثاثہ جات میں محفوظ اثاثے 32 کھرب  466 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئے، جو کہ مجموعی اثاثوں کا 35 فیصد بنتے ہے۔

 اس کے ساتھ ساتھ براہ راست سرمایہ کاری کے اثاثے26 کھرب 3 ارب 90 کروڑ امریکی ڈالر تھے، جو کہ مجموعی بیرونی اثاثوں کا 28 فیصد بنتے ہے۔

بیرونی واجبات میں براہ راست سرمایہ کاری کے واجبات 35 کھرب  874 ارب امریکی ڈالرز یا مجموعی اثاثوں کا 51 فیصد تھے، جبکہ پورٹ فولیو سرمایہ کاری کے واجبات 19 کھرب 633 ارب امریکی ڈالرز یا کل کا 28 فیصد تھے۔