بیجنگ (شِنہوا) چینی قانون ساز رواں ہفتہ کےآخر میں چین کے قانون سازی بارے قانون میں ترمیم کے ایک مسودے پر غور کریں گے جس میں آئین کے قوی نفاذ اور نگرانی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
چین کی اعلیٰ مقننہ نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے قانون ساز امور بارے کمیشن کے ترجمان زانگ تیوئی نے کہا ہے کہ اس مسودہ ترمیم کا مقصد قانون سازی اور اصلاحاتی فیصلوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کے لیے نظام وضع کرنا اور اس کے طریقہ کار کو بہتر بنانا ہے۔
زانگ نے کہا کہ ترمیم کا مسودہ بدھ کو نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پہلی خواندگی کے لیے پیش کیا جائے گا۔
یہ نیشنل پیپلز کانگریس اور اس کی قائمہ کمیٹی کے قانون سازی اور کام کرنے کا طریقہ کار کو بھی بہتر بنائے گا اور نگرانی کے نظام میں اصلاحات کی ضروریات کوپورا کرنے کے لیے متعلقہ اضافی مواد پیش کرے گا ۔
علاوہ ازیں یہ مقامی قوانین اورضوابط کی متعلقہ دفعات میں بہتری لائے گا اورمعیاری دستاویزات کی ریکارڈنگ اور جائزہ کے نظام کو مزید بہتر بنائے گا۔
زانگ نے کہا کہ انتظامی دوبارہ نظر ثانی کے قانون پر نظر ثانی کے مسودے کا بھی اس سیشن میں پہلا جا ئزہ لیا جا ئے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ اصولوں ، ذمہ داریوں اور معاونت کی مزید وضاحت کی جائے گی۔
اس اجلاس میں خواتین کے حقوق اور مفادات کے تحفظ سے متعلق قانون پر نظرثانی کے تیسرے مسودے اور دریا ئے زرد کے تحفظ کے قانون کے تیسرے مسودے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔