• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے جنوب مغربی علاقے میں نئی ریلوے لائن فعال ہونے سے ریلوے کا تیز رفتار سفر شروعتازترین

December 26, 2022

چھنگ ڈو (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی علاقوں کے دو بڑے شہروں چھنگ ڈو اور کن منگ کو ملانے والے ریلوے کے آخری حصے کا افتتاح کردیا گیا جس کے ساتھ یہ لائن مکمل طور پر فعال ہوگئی ہے۔

اس ریلوے لائن پر گاڑیوں کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ 915 کلومیٹر طویل یہ ریلوے لائن چھنگ ڈو اور کن منگ کے درمیان موجودہ ریلوے لائن کے متوازی چلے گی جس سے سفر کا دورانیہ 19 گھنٹے سے کم ہوکر 7 گھنٹے  30 منٹس رہ جائے گا۔

ریلوے مختلف پہاڑوں اور دریاؤں سے گزرتی ہے  جس کی تعمیر کے دوران مختلف مشکلات درپیش آئیں۔

ریلوے کا ڈیزائن تیار کرنے والی چائنہ ریلوے ایریوان انجینئرنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے چیف انجینئر وانگ وے نے کہا کہ نئی چھنگ ڈو ۔کن منگ ریلوے میں 7 لمبی سرنگیں ہیں جن میں سے ہر ایک کی لمبائی 10 کلومیٹر سے زائد ہے۔ اس کے علاوہ 11 چوڑے پُل ہیں۔

یہ چین کے مغربی علاقوں میں ترقیاتی حکمت عملی کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ اس سے چین کے جنوب مغربی علاقوں میں معاشی ترقی اور اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ ملے گا۔