نانجنگ(شِنہوا)چین کے اقتصادی گڑھ صوبہ جیانگسو میں 2022 ء کی ابتدائی 3 سہ ماہیوں کے دوران ریلوے اور آبی راستوں سے مال برداری کے حجم میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے جس سے سپلائی چین اور صنعتی چین کو مستحکم کرنے میں مدد ملی ہے۔
مقامی ٹرانسپورٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ابتدائی 9 ماہ کے دوران صوبے میں ریلوے کے ذریعے 6 کروڑ 46 لاکھ ٹن اور آبی راستے کے ذریعے 80 کروڑ ٹن مال برداری کی گئی ہے ، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 7.3 فیصد اور 14.5 فیصد زیادہ ہے۔
فی الحال آبی راستوں سے نقل وحمل کیلئے جیانگسو کے پاس 89 بین الاقوامی راستے ہیں جن میں نانجنگ ، اس کے دارالحکومت ہوچھی منہ اور تائی کانگ شہر کو یورپ کے ساتھ جوڑنے والے نئے سمندری راستے بھی شامل ہیں۔
اس صوبے کے پاس چین یورپ مال بردار ٹرین کے 23 روٹس بھی موجود ہیں جو اس کے 5 شہروں کو یورپ اور جنوب مشرقی ایشیا سمیت مختلف خطوں سے ملاتے ہیں۔
چین کے ایک بڑے غیر ملکی تجارتی مرکز کے طور پر رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران جیانگسو کی مجموعی درآمدی و برآمدی قدر گزشتہ سال کی نسبت 9.8 فیصد بڑھ کر 41 کھرب 10 ارب یوآن (تقریباً 5 کھرب 69 ارب امریکی ڈالر) ہو گئی ہے۔ مجموعی مالیت میں سے برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 12.9 فیصد اضافہ کے ساتھ 26 کھرب 10 ارب یوآن جبکہ درآمدات گزشتہ سال کی نسبت 4.9 فیصد اضافہ کے ساتھ 15 کھرب یوآن تک پہنچ گئی ہیں۔