• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے یوآن میں نئے قرضوں میں ستمبر کے دوران اضافہتازترین

October 13, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نئے یوآن کے حامل قرضوں میں مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کے دوران 24 کھرب 70 ارب یوآن (تقریباً 347.5 ارب امریکی ڈالر) کا اضافہ ہوا ہے ۔

چین کے مرکزی بینک پیپلز بینک آف چائنہ  نے  کہا ہے کہ ان اعداد وشمار میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 810.8 ارب یوآن کا اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ سال  کےمقابلے میں ایم 2 کا توازن  12.1 فیصد بڑھ کر ستمبر کے آخر میں 2626 کھرب 60 ارب یوآن ہو گیا ہے ۔

 ایم 2 رقم کی فراہمی کا ایک وسیع تر پیمانہ ہے جو زیر گردش نقدی اور تمام کھاتوں کا احاطہ کرتا ہے۔

اگست کے آخر  کے اعداد و شمار کے مقابلے میں شرح نمو 0.1 فیصد پوائنٹس کم تھی اور گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.8 فیصد پوا ئنٹس زیادہ تھی۔

ایم 1 کا توازن ستمبر کے آخر میں 664 کھرب 50 ارب یوآن رہا جو گزشتہ سال کی نسبت 6.4 فیصد بڑھ رہا ہے ، ایم 1 زیرگردش نقدی اور زیراستعمال کھاتوں کااحاطہ کرتا ہے۔

زیر گردش نقدی کے حجم بارے  پیمانے ایم 0 کا بیلنس ایک سال پہلے کے مقابلے میں 13.6 فیصد بڑھ کر گزشتہ ماہ کے آخر میں 98 کھرب 70 ارب یوآن ہو گیا ہے ۔

مرکزی بینک نے رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران مارکیٹ میں 784.7 ارب یوآن کی خالص نقدی جاری کی تھی ۔