• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے ٹیلی کام سیکٹر میں مستحکم نشوونما ریکارڈتازترین

September 26, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین میں رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں مستحکم نشوونما دیکھی گئی ہے۔

وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مشترکہ صنعتی آمدن گزشتہ سال کی نسبت 8.2 فیصد اضافہ کے ساتھ 10 کھرب 70 ارب یوآن (تقریباً 1 کھرب 53 ارب 30 کروڑامریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے۔

اس مدت کے دوران بگ ڈیٹا، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، انٹرنیٹ ڈیٹا سینٹرز اور انٹرنیٹ آف تھنگز جیسے ایمرجنگ کاروباروں میں تیزی کے ساتھ توسیع ہوئی۔ ایمرجنگ کاروبار سے چین کی 3 بڑی ٹیلی کام کمپنیوں چائنہ ٹیلی کام ، چائنہ موبائل اور چائنہ یونی کام کی کل آمدن گزشتہ سال کی نسبت 34.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 2 کھرب7 ارب 50 کروڑ یوآن ہو گئی ہے۔

بریک ڈاؤن کے دوران کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروسز کی آمدن میں گزشتہ سال کی نسبت 130.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بگ ڈیٹا اور انٹرنیٹ آف تھنگز کی آمدن میں بالترتیب 56.4 فیصد اور 24.5 فیصد اضافہ ہوا۔