بیجنگ (شِنہوا) چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کی جانب سے جاری کردہ سلسلہ وار رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چین نے گزشتہ دہائی کے دوران اپنے حیاتیاتی ماحول میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
جاری کی گئی رپورٹس کے مطابق چین کی جھیلوں اور آبی ذخائر میں میٹھے پانی کے دستیاب وسائل کی مجموعی مقدار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ زیادہ تر جھیلوں کی شفافیت اور کچھ اہم جھیلوں میں حیاتیاتی تنوع میں مسلسل بہتری آئی ہے۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چین کے ویٹ لینڈ زکا مجموعی رقبہ مسلسل بحالی کی جانب گامزن ہے جبکہ ویٹ لینڈ کے حیاتیاتی تنوع کا تحفظ نتیجہ خیز رہا ہے۔
جہاں تک پہاڑوں کا تعلق ہے، تو یہاں مٹی کے کٹاؤ کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کا عمل انتہائی مئوثر رہا ہے اور پہاڑی آفات سے بچاؤ اور کنٹرول کا ایک موثر نظام بنایا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق چین کے شمال مغربی بنجر علاقوں میں پانی کے تحفظ کے قابل ذکر نتائج آئے ہیں جس میں پانی کےموثراستعمال میں اضافہ ہوا ہے اور پانی کی بچت والے آبپاشی کے نظام کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقوں کی توسیع ہوئی ہے۔