بیجنگ (شِنہوا) چین کے بڑے فرنیچر سازوں کے منافع میں سال 2022 کے پہلے 10 ماہ کے دوران اضافہ ہوا ہے۔
سرکاری اعداد وشمارکے مطابق نوول کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے باوجود یہ منافع رپورٹ کیا گیا ہے۔
قومی ادارہ شماریات کے مطابق جنوری سے اکتوبر کے عرصہ کے دوران فرنیچر ساز بڑے چینی اداروں کا مجموعی منافع 34.42 ارب یوآن (4.88 ارب امریکی ڈالرز) رہا جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 3.8 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ان کمپنیوں کی مشترکہ جاری آمدنی ایک سال پہلے کے مقابلے میں 6.2 فیصد کم ہو کر 610.75 ارب یوآن رہ گئی ہے۔
چائنہ نیشنل فرنیچر ایسوسی ایشن کے مطابق چین دنیا کا سب سے بڑا فرنیچر بنانے والا اور برآمد کرنے والا ملک ہے۔ اس کے فرنیچر کی برآمدات کا مجموعی حجم گزشتہ سال 75.14 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گیا۔