بیجنگ(شِنہوا) چین کے دیہی علاقوں میں پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی2023 میں 88 فیصد تک پہنچ جائے گی، جو 2022 کے آخر سے ایک فیصد پوائنٹ زیادہ ہے۔
وزارت آبی وسائل نے پیر کو بتایا کہ بڑے پیمانے پر پانی کی فراہمی کے منصوبے، جن کامقصد شہری اوردیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی اورخدمات کو مربوط اورمعیاری بنانا ہےسے توقع ہے کہ چین کی 57 فیصد دیہی آبادی کوپانی فراہم ہوگا۔
وزارت کے اعداد وشمار کے مطابق، 2022 تک دیہی علاقوں میں ان منصوبوں سے 56 فیصد آبادی کو پانی میسرہے۔ آبی وسائل کے وزیر لی گوینگ نے کہا کہ پانی کی موثر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے چین پانی کے معیار کی نگرانی میں اضافہ کرے گا جس سے دیہی علاقوں میں صفائی اور جراثیم کش سہولیات کی کوریج 75 فیصد تک پہنچ جائے گی۔