چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ میونسپلٹی اور لندن کو جوڑنے والے ایک نئے فضائی مال بردار راستے کا منگل کو آغاز کیا گیا۔
چھونگ چھنگ جیانگ بی بین الاقوامی ہوائی اڈے (سی جے آئی اے) کے مطابق یہ فضائی راستہ چھونگ چھنگ جیانگ بی بین الاقوامی ہوائی اڈے اور لندن سٹینسٹیڈ ہوائی اڈے کے درمیان کھولا گیا ہے جو چھونگ چھنگ اور برطانیہ کو جوڑنے والا پہلا براہ راست فضائی کارگو روٹ ہے۔
لندن کے سٹینسٹیڈ ہوائی اڈے پر ہیڈکواٹر کی حامل ٹائیٹن ایئرویز کی طرف سے شروع کیا جانے والے اس فضائی راستے پر اے330-300 آل کارگو ہوائی جہاز ہفتے میں تین بار منگل، جمعرات اور ہفتہ کو چلائیں جائیں گے۔
ہوائی جہاز کی مال برداری صلاحیت 62 ٹن ہے جو بنیادی طور پر سرحد پار ای کامرس سامان کی نقل و حمل کرتا ہے۔
اس وقت سی جے آئی اےکے پاس بین الاقوامی یا علاقائی مقامات تک 12 فضا ئی مال بردار راستے ہیں جہاں سے ایک ہفتے میں کل 31 پروازیں چلائی جاتی ہیں۔