چین کے چھوٹے اور درمیانے سطح کے کاروباری اداروں کی بحالی میں پیشرفت جاریتازترین
September 12, 2022
بیجنگ (شِنہوا) چین کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) نےماہ اگست کے دوران اپنی بحالی کی رفتار کو برقراررکھا ہے ،دوسری جانب ایک صنعتی انڈیکس سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے حکومتی پالیسیوں کےجامع منصوبے کے اثرات نمایاں ہورہے ہیں ۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز نے کہا ہے کہ 3 ہزار ایس ایم ایز کے سروے کی بنیاد پر وضع کیا گیا
چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کا ڈیو یلپمنٹ انڈیکس، گزشتہ ماہ 88.3کی سطح پر آگیا ہے جوکہ جولائی میں رجسٹرڈ سطح کے برابر پہنچ گیا تھا۔
انڈ یکس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی کارکردگی اور توقعات کا اندازہ لگانے کے لیے متعدد ذیلی اشاریے شامل ہیں۔
رہائش اور کیٹرنگ کے ذیلی انڈیکس میں اگست کے دوران 0.3 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو نشاندہی کیے گئے تمام شعبوں میں سب سے نمایاں اضافہ ہے۔
اس صنعت کے ذیلی انڈیکس میں 0.1 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو کہ جولائی میں ہونے والی کمی کو پیچھے لے آیا ہے۔