تہران(شِنہوا) ایرانی میڈیا نے واشنگٹن کی جانب سے چین کے بغیر پائلٹ کے سویلین ہوائی جہاز کی جانب سے "علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی" کے الزامات کومضحکہ خیزقرار دیا ہے۔
ایرانی روزنامہ تہران ٹائمز کی ایک رپورٹ میں بیجنگ کی وضاحت کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ غبارہ "موسمیاتی" تحقیق کرنےکے لیے تھا جوتیز ہواؤں کی وجہ سے امریکی فضائی حدود میں بھٹک کر چلا گیا تھا۔
روزنامہ کے مطابق "ماہرین نے اس موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل سے رخ تبدیل کرنے کی صلاحیت اورانتہائی اونچائی پررہتے ہوئے موسم کی جانچ کرنے والا غبارہ پورے شمالی امریکہ میں ہواؤں کے رحم وکرم پرتھا۔