• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے انتہائی گہرے آئل فیلڈ سے رواں سال30لاکھ ٹن سے زیادہ تیل اور گیس حاصل ہوئیتازترین

December 27, 2022

ارمچی (شِنہوا) چین کے سرکردہ تیل اور گیس پیدا کرنے والے ادارے، پیٹرو چائنہ کی  ایک شاخ دی تارم آئل فیلڈ کے تارم بیسن میں واقع فومن آئل فیلڈ سے رواں سال اب تک 30لاکھ 90ہزار ٹن تیل اور گیس کے مساوی پیداوارحاصل کی گئی ہے۔

تارم آئل فیلڈ کمپنی نے بتایا کہ ملک کے سب سے بڑے انتہائی گہرے آئل فیلڈ،  فومن آئل فیلڈ میں 1ارب ٹن سے زیادہ تیل اور گیس کے ذخائر موجود ہیں جو بنیادی طور پر 7ہزار500 میٹر سے 10ہزار میٹر زیر زمین پائے جاتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق، فومن آئل فیلڈ سے 2025 تک سالانہ 50لاکھ ٹن تیل اور گیس کے مساوی پیداوار متوقع ہے۔

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں واقع، تارم بیسن ملک کا ایک اہم پیٹرولفیرس بیسن ہے۔ بیسن میں موجود انتہائی گہرے تیل اور گیس کے وسائل ملک کےآن شور انتہائی گہرے تیل اور گیس کے وسائل کا 60 فیصد سے زیادہ اور دنیا بھر کے مجموعی وسائل کا 19 فیصد ہیں۔