• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے انسداد دہشت گردی فورم میں کئی امور پر عالمی اتفاقتازترین

August 30, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جمعے کو اختتام پذیر چار روزہ فورم میں 50 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے دہشت گردی کی نئی خصوصیات کا تجزیہ کیا اور دہشت گرد حملوں کا مقابلہ کرنے میں بغیر پائلٹ اور ذہین ٹیکنالوجی کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا۔

فورم میں 300 سے افراد نے شرکت کی اور "بغیر پائلٹ انسداد دہشت گردی آپریشنز" کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا جبکہ انسداد دہشت گردی سے متعلق عظیم دیوار 2024 بین الاقوامی فورم  میں کئی امور پر اتفاق رائے پایا گیا۔

انہوں نے موجودہ بغیر پائلٹ کے انسداد دہشت گردی آپریشن کا منظرنامے، متعلقہ حکمت عملی اور سازوسامان کی تیاری اور اطلاق جیسے موضوعات پر سیرحاصل بحث کی۔

چین میں کیمرون کے سفارت خانے کے دفاعی اتاشی اوم نانگ جین جیکس نے اختتامی تقریب میں  کہا کہ اس فورم سے ہم سب نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ تمام فریقین کی مشترکہ کوششوں سے فورم پر پیش کردہ تجاویز پرعمل درآمد ضرور ہوگا۔

اس فورم کا آغاز 2016 میں ہوا تھا اور یہ اس کا 5 واں ایڈیشن تھا ،یہ فورم انسداد دہشت گردی پر عالمی مکالمے کے فروغ کا اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔