ہوہوٹ(شِنہوا) چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود اختیار خطے میں صحرازدگی پر قابو پانے کی کوششوں کے تحت پچھلی دہائی کے دوران 81لاکھ ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر جنگلات اور 1کروڑ90لاکھ ہیکٹر رقبے پرگھاس اگائی گئی ہے۔
اندرونی منگولیا کے پارٹی چیف سن شاوچھینگ نے بتایا کہ گھاس اور جنگلات کا رقبہ گزشتہ دہائی کے دوران بالترتیب 40.3 فیصد اور 20.8 فیصد سے بڑھ کر 45 فیصد اور 23 فیصد ہو گیا ہے۔
جیسے جیسے صحرائی اور ویران زمین کا رقبہ کم ہوتا جارہا ہے، اس خطے میں ریت کے طوفان آنے کے دنوں کی تعداد 4.9 سے کم ہوکر 0.6 دن فی سال رہ گئی ہے۔
2021 میں، اندرونی منگولیا میں صاف ہوا کے ساتھ دنوں کا تناسب 2015 کے مقابلے میں 3.7 فیصد زیادہ تھا۔ مقامی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2016 کے مقابلے میں پانی کے بہتر معیار کے ساتھ سطح زمین کے اوپر پائے جانے والے پانی کے ذخائر کا تناسب 22.9 فیصد زیادہ ہے۔
سن کے مطابق، خطے میں گزشتہ دہائی کے دوران ماحولیاتی اور ماحول دوست ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اعلیٰ معیار کی ترقی حاصل کی گئی ہے۔
اندرونی منگولیا میں 15لاکھ 70ہزار غریب باشندوں کو پچھلی دہائی کے دوران غربت کی دلدل سے نکالا گیا۔ اس خطے میں فی کس جی ڈی پی 2012 کی 42 ہزار یوآن (تقریباً 6036.4 امریکی ڈالر) سے بڑھ کر 2021 میں 85ہزار یوآن ہو گئی ہے۔