بیجنگ (شِنہوا) چین کے امیگریشن حکام نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران سرحدی کنٹرول میں مزاحمت سے متعلق 10 ہزار953 مجرمانہ مقدمات کی چھان بین کی اور انہیں نمٹا دیا ہے ۔
جمعہ کے روز نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن (این آئی اے ) کے مطابق ان میں مجموعی طور پر 18ہزار 851 مشتبہ افراد کا سراغ لگایا گیا ہے ۔
نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ چینی امیگریشن حکام نے حالیہ مہینوں کے دوران سرحد سے متعلق جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
تیسری سہ ماہی کےدوران تقریباً 22ہزار غیر ملکیوں سے غیر قانونی داخلے، زائد قیام یا غیرقانونی ملازمت جیسے جرائم کی تفتیش کی گئی اور ان معامات کو نمٹا گیا۔
اس کے ساتھ ساتھ چھپ کر ملک میں گھسنے کی کوشش کر نے والے 72 افراد کو سرحد پر روکا گیا۔
نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے مزید کہا کہ 2.4 ٹن منشیات اورمنشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والی 141.8 ٹن اشیاء کو ضبط کیا گیا ہے ۔
نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ سال 2022 کی تیسری سہ ماہی کے دوران چینی امیگریشن حکام نے 2 کروڑ 21 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ داخلے اوراخراج کا تجزیہ کیا اور ان کی جانچ پڑتال کی گئی ۔