• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ سیکٹرکی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہتازترین

November 03, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کے الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ سیکٹر نے رواں سال کی پہلی تین سہ ماہی میں پیداوار، برآمدات، محصولات اور سرمایہ کاری کے حوالے سے زبردست ترقی کی ہے۔

وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعدادوشمارکے مطابق، اس عرصے کے دوران اس شعبے کی بڑی فرموں کی اضافی مالیت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.5 فیصد اضافہ ہوا، جو تمام صنعتوں کے مقابلے میں 5.6 فیصد زیادہ ہے۔  کم از کم 2کروڑ یوآن (تقریبا 27لاکھ60ہزارڈالر) کی سالانہ کاروباری آمدنی رکھنے والی  فرموں کی مشترکہ برآمدی ترسیل کی قدرمیں جنوری سے اگست تک 0.2 فیصد پوائنٹس کے ساتھ  گزشتہ سال کی نسبت 6.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔

 اسی مدت میں، اس شعبے کی کمپنیوں کی کل آپریٹنگ آمدنی ایک سال پہلے کے مقابلے میں 8 فیصد اضافے کے ساتھ  تقریباً 110کھرب40ارب یوآن ہوگئی۔

 اس صنعت میں  جنوری اور ستمبر کے درمیان ہونے والی سرمایہ کاری میں بھی تیزرفتار اضافہ ہوا، فکسڈ اثاثوں کی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 19.9 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ تمام صنعتوں کے مقابلے میں 8.8 فیصد زیادہ ہے۔