• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے ہائیکو او آکلینڈ کے درمیان براہ راست پرواز کا آغازتازترین

December 10, 2023

آکلینڈ (شِنہوا) چین کا ایک طیارہ 60 سے زائد چینی سیاحوں کو لیکر آکلینڈ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا جس کے ساتھ ہی چین کے جنوبی شہر ہائیکو اور نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز ہوگیا۔

یہ دوطرفہ پرواز ہفتے میں 3 روز بدھ ، جمعہ اور اتوار کو چلے گی جس میں ایئربس اے 330-300 طیارہ استعمال کیا جائے گا۔

آکلینڈ میں چین کے ڈپٹی قونصل جنرل وانگ جون چھاؤ نے کہا کہ چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان قریبی فضائی روابط نے ان کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات، سیاحتی تعاون اور عوامی تبادلوں کو فروغ دیا ہے۔

وانگ نے مزید کہا کہ ہائی نان ائرلائنز نے ہائیکو سے آکلینڈ تک ایک نئے روٹ کا آغاز کیا ہے جس نے بین الاقوامی نقل و حمل کے نیٹ ورکس اور عالمی اقتصادی و تجارتی تعاون کے نیٹ ورکس کی تعمیر کے لئے ایک ٹھوس بنیاد رکھی۔

آکلینڈ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہائیکو ۔آکلینڈ براہ راست پرواز کے لئے چین کی ہائی نان ائرلائنز کا ایک طیارہ موجود ہے۔ (شِنہوا)

آکلینڈ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے چیف کسٹمر افسر اسکاٹ ٹاسکر نے بتایا کہ فضائی راستے کا آغاز انتہائی اہم ہے کیونکہ اس نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان نئے رابطے قائم کئے ہیں۔ چین نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور چینی سیاح سیاحوں کی دوسری سب سے بڑی مارکیٹ ہیں۔